بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا

ہم نیوز  |  Dec 02, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے، عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔

اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش،جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 75 سالہ اعظم سواتی پر برہنہ تشدد، ذاتی ویڈیو سے متعلق ویڈیو کا شئیر کرواتے ہو، جس پر سواتی انصاف کے لئے آواز اٹھاتا ہے پھر ایف آئی اے گرفتار کرتا ہے، اور بلوچستان اور سندھ میں درجنوں ایف آئی آر درج ہوجاتی ہیں۔

اب کوئٹہ پولیس گرفتار کرکے لےجاتی ہے ، انسانی حقوق کی کھلےعام خلاف ورزی کیخلاف عدلیہ انصاف کرے۔

75 سالہ اعظم سواتی پر برہنہ تشدد، ازواجی زندگی سے متعلق ویڈیو کا شئیر کرواتے ہو، سواتی انصاف کے کئے آواز اٹھاتا ہے پھر FIA گرفتار کرتا ہےبلوچستان اور سندھ میں درجنوں FIRs درج ہوجاتی ہےاب کوئٹہ پولیس گرفتار کرکے لےجاتی ہےانسانی حقوق کی کھلےعام خلاف ورزی کیخلاف عدلیہ انصاف کرے

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More