انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس پرائیوٹ، آرٹس ریگولر 2022 کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس پرائیویٹ او ر آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں سید علی جواد نقوی ولد اسد عباس رول نمبر 41794 نے ٹوٹل 1100میں سے 962 نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، یسریٰ بنت محمد سہیل رول نمبر 66613 نے 933نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسماء بی بی بنت محمد ریاض الاسلام رول نمبر 66507 نے 932نمبرز ا ے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 4077امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3859امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2161امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 56فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 21امیدواروں نے اے ون گریڈ، 172نے اے گریڈ، 424 نے بی گریڈ، 745نے سی گریڈ، 705نے ڈی گریڈ اور 94امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ ناظم امتحانات انجینئر علیم خانزادہ نے بتایا کہ آرٹس ریگولر خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ کشف فرحان بنت فرحان رول نمبر 698906 نے ٹوٹل 1100نمبرز میں سے 1009 نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، طوبیٰ عثمان بنت عثمان علی رول نمبر 698905 نے 1005 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ عائشہ شبیر بنت شبیر ابوبکر رول نمبر 698910 اور عبداللہ علی اکبر ولد علی اکبر نادر حسین رول نمبر 698104 نے 996نمبرز اے ون گریڈ لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان امتحانات میں 109امیدوار شریک ہوئے جس میں 105امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 96.33فیصد رہا۔ خصوصی امیداوروں کے امتحانات میں 74امیدوار اے ون گریڈ، 28اے گریڈ اور 3امیدوار بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

طلبہ امتحانات کے نتائج ہماری ویب کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More