حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے 2پہیے،مذاکرات کے دروازے بند نہیں،رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Dec 03, 2022

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کے لیے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ ہیں،ساتھ چلتے ہیں۔ ادارہ مونس الہی کے بیان پر وضاحت دے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی بار عمران خان نے مذاکرات کی بات کی۔ حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے 2پہیے ہیں،ساتھ چلتے ہیں۔ سیاست میں مذاکرات کے لیے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔عدم اعتماد سے متعلق نوازشریف اور اتحادیوں سے مشورہ کریں گے۔پنجاب میں دوبارہ ضمنی الیکشن کروانے ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انکا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کے مستقبل سے متعلق مشاورت گزشتہ روز بھی ہوئی آج بھی ہوگی۔پی ٹی آئی کے اقدام سے وفاق پر کوئی منفی اثر نہیں پڑےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوتی ہیں تو ہم وفاق سندھ ،بلوچستان میں تحلیل نہیں کریں گے۔پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اکثریت سے آئیں گے۔  ہمارے پرویز الہٰی کے ساتھ رابطے نہیں ہیں،نواز شریف وطن واپس آئیں گے یہ بات طے ہے۔ نوازشریف الیکشن مہم میں ن لیگ کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کوئی کمی نہیں لا سکے۔یہ تباہی 6 ماہ میں نہیں ہوئی گزشتہ 4 سال سے ہو رہی تھی۔مہنگائی میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مونس الہی کے بیانات سے ایک مرتبہ پھر شکوک و شہبات پیدا ہوئے ہیں۔ ادارے نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ مونس الہی کے بیان پر وضاحت ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ رہنما ق لیگ مونس الہیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپ عمران خان کا ساتھ دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کیلئے آل آؤٹ گئے، اب اتر گئے تو آپ پیچھے پڑ گئے، یہ بہت زیادتی ہے۔ اگر تحریک انصاف کو گرانا ہوتا تو باجوہ صاحب ہمیں ان کا ساتھ دینے کیلئے کیوں کہتے؟

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More