جدہ: ہالی وُڈ اداکارہ شیرون سٹون شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران

اردو نیوز  |  Dec 04, 2022

ہالی وُڈ کی نامور اداکارہ شیرون سٹون سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بالی وُڈ  کنگ شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرون سٹون نے اپنے قریب ہی بیٹھے شاہ رخ خان کو کھڑے ہوتے دیکھا تو حیرت کا شکار ہوگئیں اور دل تھام کر تالیاں بجانے لگیں۔

My favourite part of today's event, Sharon Stone's reaction when she realised Shah Rukh Khan is sitting next to her.. We can't blame her, can we?#ShahRukhKhan#RedSeaIFF22 pic.twitter.com/9avyz9OItc

— Ann (@Unreal_Ann) December 1, 2022

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ ملنے پر میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا بے حد ممنون ہوں، سعودی عرب میں اپنے مداحوں کے درمیان آکر مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔‘

American producer #SharonStone showing respect towards #SRK , his stardom is pan world even before the term was invented pic.twitter.com/TwzO8YQTo0

— Harminder (@Harmindarboxoff) December 2, 2022

’یہ وہ خطہ ہے جہاں سے میری فلموں کو بھرپور سپورٹ ملی ہے، میں اس خطے کے ٹیلنٹ کو سہرانے اور یہاں کی فلم کمیونٹی کا حصہ بننے کے بہت جوش میں ہوں۔‘شاہ رخ خان نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More