سعودی عرب کے شہر نیوم میں پہلی بھارتی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل

ہم نیوز  |  Dec 04, 2022

ریاض: سعودی عرب کے شہر نیوم میں پہلی بھارتی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں ممتاز بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کام کیا ہے۔

ممتاز انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق ڈنکی کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان جدہ میں جاری ریڈ سی فیسٹیول میں کیا گیا۔

نیوم کے مینجنگ ڈائریکٹر ویئن بروگ نے اپنے مدمقابل ابوظبی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہشات ان سے زیادہ بڑی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران  ابوظبی میں بالی ووڈ فللموں کی بہت زیادہ شوٹنگز ہوئی ہیں۔

شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب کی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شوٹنگ کے لیے اتنی شاندار جگہ مہیا کرنے اور گرمجوشی سے میزبانی کرنے پر سعودی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے نیوم میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عمرہ ادا کیا اور ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت بھی کی۔

ہالی وڈ اداکارہ نے شاہ رخ خان کو دیکھ کر دل تھام لیا

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو شاندار فلمی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More