شہید ارشد شریف کو اس دنیا سے گئے ماہ ہونے کو ہے، لیکن تاحال پاکستانی قوم اس جانباز صحافی کو بھول نہیں پائی ہے۔
آج سپریم کورٹ میں ارشد شریف کے قتل پر چیف جسٹس کی جانب سے سوموٹو لیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے ان کی بیوہ جویریہ صدیقی نے بھی اظہار خیال کیا ہے تاہم ان کے ایک ٹوئیٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ میں جویریہ کا کہنا تھا کہ کل میں نے عدت میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی، یہ زیارت مومنہ جی کے توسط سے کی گئی تھی۔
ساتھ ہی ارشد کی بیوہ نے کہا کہ میں نے معاملہ نبی پاک ﷺ کے حوالے کیا، وہی مجھے ارشد شریف کے لیے انصاف لے کر دیں۔
اس سے پہلے جویریہ نے کئی بار سوشل میڈیا پر ارشد شریف کو انصاف دلانے کے لیے کئی بار اپیل بھی کی جبکہ وہ اپنے کالم کے ذریعے بھی انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
تاہم اب باقاعدہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے سوموٹو لیا گیا ہے، جس کے بعد جویرہ بھی پُر امید ہیں کہ ان کے شہید شوہر کو انصاف مل پائے گا، دوسری جانب روضہ رسول ﷺ پر کی گئی دعا قبول ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔