اسکول اچانک بند ہوگئے ۔۔ ملک میں اب اسکول ہفتے میں کتنے دن بند رہیں گے؟

ہماری ویب  |  Dec 07, 2022

تعلیم وہ زیور ہے جو ہر انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ دنیا بھر میں اسکولوں میں بچوں کو ہفتے میں ایک چھٹی دی جاتی ہے مگر اب پاکستان میں بچوں کو ہفتہ وار اسکولز میں 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔

اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں ہوگا۔ ان چھٹیاں دینے کا مقصد یہ ہے کہ لاہور میں اس وقت اسموگ بہت زیادہ ہے جس سے دیکھنے میں مسئلہ ہوتا ہے اور سفر بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف لاہور کے اسکولز میں ہو گا۔

اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس ضمن میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر لاہور میں یہ چھٹیاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن سے لاگو ہوں گی۔واضح رہے کہ بچوں کو اور دیگر اسکول انتظامیہ کو آج سے ماسک کا لازمی استعمال کرنے کو کہہ دیا گیا ہے۔

جبکہ اسموگ اور دنیا کے آلودہ شہروں میں سر فہرست ہونے کے باعث اب صوبے بھر میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More