قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آج پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کا ٹاکرا گذشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا سے ہو گا۔یہ میچ قطر ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ برازیل نے جمعرات کے روز جنوبی کوریا کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔نائن سیون سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں برازیل نے چار گول کیے جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔اسی طرح پانچ دسمبر کو کروشیا جاپان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔کروشیا نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا تھا۔واضح رہے کہ فیفا کوارٹر فائنلز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل بروز سنیچر ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔تیسرا کوارٹر فائنل کل سنیچر کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التھمامہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنلز 14 اور 15 دسبمر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسبمر کو ہو گا۔