سندھ: تمام تعلیمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوشخبری، سپلیمنٹری امتحانات کی اصطلاح ختم

ہماری ویب  |  Dec 22, 2022

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز نے ضمنی امتحانات کی اصطلاح ختم کردی ہے۔ یعنی اب ضمنی امتحانات تو ہوں گے لیکن ان کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت اب سال میں 2 مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے، اس سے پہلے فیل ہونے والے طلبہ کے لیے ضمنی امتحانات کی اصطلاح کے تحت اس کا انعقاد کیا جاتا تھا۔ لیکن اب امتحانات کا نام سالانہ امتحانات 1 اور سالانہ امتحانات 2 ہوگا، اور طلبہ کے فیل ہونے کی صورت میں سالانہ امتحانات 2 کا انعقاد ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سال میں 2 مرتبہ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں پہلے سے ہی یہ سسٹم نافذ ہے جبکہ اس نئے تعلیمی سال سے صوبہ سندھ میں پہلی مرتبہ سالانہ 1 اور سالانہ 2 طریقہ امتحانات کا نافذ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More