اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول اُمیدواروں کے لئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا

ہماری ویب  |  Jan 06, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2023 ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل اُمیدواروں کے لئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز پیر 2 جنوری 2023ء سے بروز منگل 24جنوری 2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، انرولمنٹ فارمز پُر کرنے کے لئے تعلیمی ادارے اور طلباء اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر آن لائن انرولمنٹ سسٹم کے تحت ویب پورٹل پر جا کر اُسے پُر کرسکتے ہیں۔

جب کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 30جنوری 2023 ء سے 2 فروری 2023ء تک انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 04) میں جمع کروادیں۔ یاد رہے کہ رواں سال بھی محترم وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

اسی طرح پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023 ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل اُمید وار اپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 1600 روپے فیس کے ساتھ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر آن لائن انرولمنٹ سسٹم کے تحت ویب پورٹل پر جا کر اُسے پُر کرکے بروز پیر 2 جنوری 2023ء سے بروز منگل 24جنوری 2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جب کہ تعلیمی ادارے اپنے انرولمنٹ فامز انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز 26جنوری 2023 ء سے 27 جنوری 2023ء کو اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 04) میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More