میٹرک بورڈ نے ضمنی امتحانات سال 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Jan 13, 2023

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات برائے سال 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا۔یہ نتائج ایس ایم ایس سروس800242پررول نمبر لکھ کر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ناظم امتحانات عمران طارق نے بتایا ہے کہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں 3ہزار400امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، 3ہزار23امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میں سے2ہزار98 نے کامیابی حاصل کی۔ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے کامیاب امیدواروں میں 39نے اے ون گریڈ، 90نے اے گریڈ، 222 نے B گریڈ، 704نے سی گریڈ، 876نے ڈی گریڈ، 66 نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 69.40 فیصد رہی۔

طلبہ اپنے امتحانات کے نتائج 'ہماری ویب' پر دیکھ سکتے ہیں۔۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More