بیوی تو شوہر کی کاپی لگتی ہیں ۔۔ قومی کرکٹر شان مسعود کی شادی، اہلیہ کون ہیں اور ان سے کتنا پرانا تعلق ہے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 21, 2023

اہلیہ کو شرماتے ہوئے انگوٹھی پہنا دی۔ جی ہاں بالکل قومی کرٹ ٹیم کے نائب کپتان شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور اب ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ وہ آج بروز 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے اور ان کا ولیمہ 27 جنوری 2023 کو کراچی میں ہوگا۔

اس وقت ان کی اہلیہ کو انگوٹھی پہناتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے گھر والوں اور قریبی رشتےدارو ں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ ان کی اہلیہ کا نام میشے خان ہے اور ان کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے۔اہلیہ کے بارے میں آج سے کچھ روز پہلے نجی ٹی وی سے بات چیت کی۔

اور کہا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں، ہونے والی بیوی ان کی بہترین دوست رہی ہیں، اب لائف پارٹنر بننے جا رہی ہیں،ان سے پہلی ملاقات پنجاب کے دل مانے جانے والے شہر لاہور میں ہوئی۔ یہی نہیں اب پرانی دوستی بہترین رشتے میں بدل رہی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں بہترین انسان مل رہا ہے۔

جو انہیں بہترین انسان بننے کے ساتھ ساتھ بہترین کھلاڑی بننے میں بھی مدد کریں گی کیونکہ جب سے وہ میری زندگی میں آئی ہیں، مجھ میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔ یاد رہے کہ ان کے ولیمہ پر بیشتر کھلاڑی و دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ یہاں آپ سب کیلئے یہ جان لینا بھی نہایت ضروری ہے کہ شان مسعود مشہور و معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو شانی بھائی کی کزن لگتی ہیں جبکہ کرن بتول نامی صارف کا کہنا تھا کہ جی ہاں لگتی تو یہ شانی بھائی کی کاپی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More