بیٹی کا نام عطیہ اور اقراء رکھا ہے ۔۔ بالی ووڈ کے مشہور ستاروں نے بیٹیوں کے مسلمان نام کیوں رکھے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 21, 2023

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عطیہ:

مشہور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی عطیہ شیٹھی بھی اب بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، اگرچہ وہ والد کی طرح کامیاب تو نہی ہوئیں تاہم، ان کے چرچے سوشل میڈیا پر ضرور ہو رہے ہیں۔

سنیل شیٹھی کی اہلیہ کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے۔ اہلیہ منیشا قادری کا تعلق ایک پنجابی مسلم گھرانے سے ہے۔ ممکنہ طور پر بیٹی کا نام بھی اسی لیے منفرد رکھا ہے، جس میں مذہب کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔

اقراء:

سنجے دت اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں، ان کی پہلی اہلیہ سے ان کی ایک بیٹی ہے، جس کا نام تریشالا ہے، دسری جانب دوسری شادی سے سنجے دت کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بیٹی کا نام اقراء اور بیٹے کا نام شاہران ہے۔ دونوں نام اسلامی نام ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ سنجے دت کی والدہ بھی مسلمان تھیں، اور انہیں بھی یہ مسلمان نام پسند ہوں۔

عالیہ:

عالیہ نام بھی پاکستان اور ہندوستان میں کافی مقبول نام ہے، تاہم یہ نام مسلمان بھی رکھتے ہیں۔ عالیہ بھٹ کا نام اگرچہ مسلمان معلوم ہوتا ہے، تاہم ان کے والدین کا مذہبی طور پر رجحان کافی کم ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں نے اسلام تو قبول کیا تھا، تاہم عملی طور پر کسی بھی مذہب کے ماننے والے نہیں ہیں۔ ممکنہ طور پر نام رکھتے ہوئے بھی ایسا کچھ نہ سوچا گیا ہو۔

ایشا :

مشہور اداکار دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی دونوں ہی سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی بیٹی ایشا دیول بھی اداکارہ ہیں۔

تاہم ان کا نام بھی کافی دلچسپ ہے، جو کہ پاکستان اور بھارت میں کافی عام بھی ہے۔ ایشا نام عام طور پر مسلمان بھی رکھتے ہیں، بیٹی کا یہ نام رکھنے کی ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ چونکہ والدین نے اسلام قبول کیا تھا، اسی لیے رکھا ہو۔

لیکن واضح رہے کہ دھرمیندر اور ہیما عملی طور پر اب بھی ہندو مذہب کے ماننے والے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More