کچرے کے ڈھیرسے بچی کو اٹھا کر گلے سے لگا لیا ۔۔ مشہور بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے کیسے سڑک پر پڑی لاوارث بچی کو اپنی اولاد کا درجہ دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 23, 2023

بیٹا سہارا بنے گا پر بیٹی تو زحمت ہے۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی لوگ بیٹی پیدا ہونے پر انہیں تنگ آ کر باہر پھینک جاتے ہیں جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارتی اسٹار اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ بھی ہوا۔

جب انہیں کچرے کے ڈھیر سے ایک معصوم و خوبصورت لاوارث بچی ملی۔ جسے دیکھتے ہی متھن نے نے اپنی گود میں لے لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک خبر متھن چکرورتی نے سنی کہ ایک بچی کچرے کے ڈھیر کے پاس مسلسل رو رہی تھی جسے کچھ سرکاری افسران اور عام آدمیوں نے دیکھا اور بچا لیا۔

یہ سنتے ہی متھن فوراََ اس گھر کی جانب بھاگے جہاں وہ بچی موجود تھی اور کہہ دیا کہ وہ اس بچی کو گود لیں گے۔ اس خبر پر ان کے گھر والے اور اہلیہ بھی بہت خوش ہوئی کیونکہ ان کے پہلے صرف 3 بیٹے تھے بیٹیاں نہ تھیں۔

یہی نہیں ان کی بیوی یوگیتا بیلی بھی اس رات سوئی نہیں کب کب ان کے شوہر معصوم کو گھر لے کر آئیں گے اور وہ اسے گود میں لیں۔ اسی رات متھن نے بچی کو گود لینے کیلئے تمام کاغذی کارروائی مکمل کی اور اسے گھر لا کر اس کا نام دیشانی رکھ دیا اور کبھی اپنے اور اس بچی میں فرق نہیں ہونے دیا بلکہ گھر میں سب سے لاڈکی ان کی یہ بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ متھن کی بیٹی مغربی بنگال کی ایک سڑ ک سے ملی جسے این جی او کے سرکاری افسران نے وہاں سے اٹھایا۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ متھن چکرورتی صرف اپنی اداکاری اور ڈانس کیلئے ہی مشہور نہیں۔

بلکہ انسانی خدمت کیلئے بھی غریبوں میں مشہور ہیں۔ یہ کئی اسپتالوں میں غریبوں کا مفت علاج کروا دیتے ہیں جبکہ ان کئی اپنے خیراتی ادارے بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More