حمیرا اصغرکی دل دہلا دینے والی موت پرشوبز انڈسٹری شدید غمزدہ

سچ ٹی وی  |  Jul 09, 2025

اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر کی اچانک موت اور ان کی ایک ماہ پرانی لاش گھر سے ملنے کے واقعے نے شوبز انڈسٹری کو غمزدہ کر دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ امر خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں حمیرہ کی المناک موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پائے جانے والے دباؤ اور ذہنی صحت کے سنگین مسائل کو نمایاں کرتا ہے۔

انہوں نے فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، خود سے ہمدردی برتیں اور ضرورت کے وقت مدد لینے سے نہ ہچکچائیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی سوشل میڈیا پر حمیرا کی افسوسناک موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ساتھی فنکار ذہنی دباؤ یا کسی مشکل میں مبتلا ہے تو وہ ضرور بات کریں۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ سننے، سمجھنے اور بغیر کسی ججمنٹ کے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماورا نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فنکار ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور ایک مضبوط کمیونٹی کے طور پر اُبھریں۔

شوبز شخصیات کے ان بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری میں ذہنی صحت کے حوالے سے بات چیت کی فوری اور شدید ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اب سے ایک کچھ دن قبل پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کی بھی ان کے فلیٹ دو 2 ہفتہ پُرانی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر انڈسٹری حیران اور دکھ میں مبتلا تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More