ریکھا نے اپنے 100 کروڑ کے گھر میں آج تک کسی اداکار دوست کو کیوں نہیں بلایا؟ 5 مشہور اداکاروں کے مہنگے ترین گھر اور اس سے جڑے دلچسپ سچ

ہماری ویب  |  Jan 24, 2023

بالی ووڈ کی دنیا پرتعیش اور گلیمرس چیزوں سے بھری پڑی ہے جو اداکاروں کو امراء اور رئیس ترین افراد کے ہم پلہ بناتی ہے، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے دولت کے بے دریغ استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے اور ان ستاروں کے عالیشان گھر بادشاہوں سے کسی طرح کم نہیں۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے 5 نامور ستاروں کے گھروں کے بارے میں بتائیں گے۔

5۔اجے دیوگن

بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی رہائش گاہ دی شکتی کے نام سے مشہور ہے ، پوش علاقے میں واقع حویلی کے چاروں طرف ہریالی ہے اور یہ ممبئی کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے۔ اس مکان کی موجودہ قیمت 60 کروڑ بھارتی روپے جو تقریباً پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

4۔ اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اس وقت انڈسٹری کے مصروف ترین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں اور وہ اپنی کمائی کو اپنے شاہانہ طرز زندگی پر خرچ کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ اکشے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں 80 کروڑ کے بنگلے میں رہتے ہیں جس کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً 2 ارب 25 کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

3۔ شلپا شیٹھی

سمندر کے کنارے واقع کنارا کے نام سے مشہور شلپا شیٹھی کے گھر کی قیمت بھی تقریباً 100 کروڑ کے قریب اور یہ بھارت کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے اور یہ گھر پاکستانی روپے میں تقریباً 2 ارب اسی کروڑ کے قریب ہے۔

2۔ ریکھا

شاہ رخ خان اور سلمان خان کے گھر کے درمیان سمندر کے سامنے والے بنگلے میں مقیم ریکھا کے گھر کی قیمت بھی تقریباً 100 کروڑ کے قریب ہے جس کی مالیت پاکستانی روپے میں تقریباً 2 ارب 80 کروڑ کے قریب بنتی ہے، خاموشی سے زندگی گزارنے والی ماضی کی سپر اسٹار ریکھا کے گھر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں کبھی کسی دوست کو نہیں بلایا اور میڈیا پر ان کے گھر کے اندر کی تصاویر بھی کبھی سامنے نہیں آئی، ریکھا کے گھر کے راز صرف خود ریکھا اور ان کی سیکریٹری کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں۔

1۔ امیتابھ بچن

سپراسٹار امیتابھ بچن کو فلم ستے پہ ستہ کے ڈائریکٹر رمیش سپی کی طرف سے تحفے میں ملنے والے گھر جلسہ کی قیمت تقریباً 120 کروڑ کے قریب ہے۔اس گھر کو دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں، اس گھر کی قیمت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ کے قریب بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More