انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Jan 24, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3ہزار 372امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 716امیدوار تمام چھ پرچوں، 857 پانچ پرچوں، 662 چار پرچوں، 462 تین پرچوں، 364 دو پرچوں جبکہ 203امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے امتحانات میں 100طلبہ نے رجسٹریشن حاصل کی اور 99 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں 89 امیدوار تمام چھ پرچوں جبکہ 10امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

امتحان کے نتائج آپ 'ہماری ویب' کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More