کچھ تصویریں انسانی وجود کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں جنہیں دیکھ کر یہ کہا جاتا ہے کہ یہ کیسے ممکن۔ ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر بھری پڑی ہیں جو آپ کے دماغ اور نظروں کو دھوکہ دینے کے لیے کافی ہیں۔
تو تیز نظر اور شاطر دماغ والے افراد حاضر ہوجائیں کیونکہ ہم آپ کے لیے کچھ ایسی ہی تصاویر لے کر آئے ہیں جنہیں آپ ایک باری میں کبھی نہیں سجھ پائیں گے۔
1- یہ انسان ہے یا کیڑا؟
سمندر کنارے اس مخلوق کو دیکھ سکتے ہیں جو کچھ انسان کی طرح دکھائی دے رہی ہے تو کچھ کسی لمبے کیڑے کی طرح۔ مگر آپ نے بتانا ہے کہ یہ آخر ہے کیا چیز۔
2- گائے کا سر تو باقی گائے کدھر؟
اس تصویر میں بالکل سیاہ گائے کا ر رکھا نظر آرہا ہے اور اس کی آنکھیں بھی کھلی ہیں۔ اس تصویر کو لوگ بہت غور سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کا حصہ تو نظر ہی نہیں آرہا ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ صرف گائے کا سر ہے یا پھر کوئی ایڈٹ کی گئی تصویر؟
3- یہ کیسا گھوڑا ہے؟
گھڑ سوار خاتون کو ایک گھوڑے پر بیٹھ کر دوڑ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ کس قسم کا گھوڑا ہے جس کا نہ تو دھڑ ہے اور ٹانگیں بھی صرف آگے کی ہیں۔ یہ تصویر ایسی ہے کہ دیکھنے والوں کا تو سر ہی چکرا جائے۔
یہاں اور بھی حیرت انگیز تصاویر موجود ہیں، ملاحظہ کیجیے۔
4-جانوروں سے بھی بڑے جنگلی کبوتر
5-انوکھا کتا