زلزلہ آئے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ۔۔ چند ایسے طریقے جن سے آپ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان بچاسکتے ہیں ؟

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد آئندہ چند روز میں پاکستان اور بھارت میں بھی زلزلے کی پیشگوئیاں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے تاہم اس رپورٹ میں ہم آپ کو زلزلے کی صورت میں بچاؤ کیلئے کچھ تدابیر بتائینگے۔

زلزلے کے وقت پہلا خیال کسی محفوظ جگہ پر پناہ لینے کا آتا لیکن کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمیں وقت ہی نہیں ملتا کہ جلدی سے آپ کسی کھلی جگہ پر چلے جائیں۔

1۔ جب بھی زلزلہ آئے تو سب سے پہلے گیس، بجلی اور پانی کی لائنیں بند کرنے کی فوری کوشش کریں کیونکہ اس کے پھٹنے سے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔

2۔ افراتفری کی بجائے پر سکون رہیں اور بھاگنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے پر اوپر سے گرنے والی چیزیں آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

3۔ زلزلے کے فوری بعد دیوار کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہو جائیں یا پھر بڑی میز یا پلنگ وغیرہ کے نیچے پہنچ جائیں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ چیزیں گرنے سے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں۔

4۔ زلزلے کے دوران ماچس کی تیلی، لائٹر یا کوئی بھی ایسی چیز جس سے شعلہ برآمد ہو ہرگز استعمال نہ کریں۔

5۔ گاڑی میں سفر کر رہے ہیں تو فوری طور پر رک جائیں اور کوشش کریں کہ گاڑی کے اندر ہی رہیں جب تک کہ زلزلہ رک نہ جائے۔

6۔سیڑھیوں سے دور رہیں جبکہ لفٹ ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ وہ کسی بھی وقت جام ہو سکتی ہیں۔

7۔ آپ قریب کوئی میز نہیں تو دیوار کے ساتھ ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گردن کو دونوں بازو لپیٹ کر محفوظ بنانے کی کوشش کریں۔ اگر بیڈ یا پلنگ موجود ہے تو سر کو سرہانے یا تکیے میں ڈھانپ لیں اور خود کو سمیٹ لیں تب تک اسی حالت میں رہیں جب تک جھٹکے رک نہ جائیں۔

8۔ کھڑکیوں اور شیشے کی کسی بھی چیز سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ بڑی الیکٹرونکس اشیا، الماریوں اور لٹکی ہوئی چیزوں سے دور ہٹ جائیں۔

9۔ زلزلے کے وقت باہر ہیں تو کوشش کریں کہ ایسی جگہ چلے جائیں جہاں عمارت، بجلی تاریں، درخت یا پھر کوئی دوسری رکاوٹ والی اشیا نہ ہوں۔ پلوں، انڈر، اووپاسز، ہورڈنگز وغیرہ سے دور رہیں۔

10۔جب زلزلے کے جھٹکے بند ہو جائیں تو ارد گرد کا جائزہ لے کر اور ہر طرف دیکھ کر محفوظ راستہ ڈھونڈیں، اگر آپ پھنسے ہوئے ہیں تو حرکت نہ کریں کیونکہ اس طرح مزید پھنس سکتے ہیں۔

زلزلہ گزر جانے کے بعد بھی آفٹرشاکس کا خدشہ رہتا ہے اس کے لیے بھی تیار رہیں، اگر دیواروں کو نقصان پہنچا ہے تو ان سے دور رہیں آفٹرشاکس کی صورت میں گر سکتی ہیں۔ضروری ہے کہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈ بکس رکھا جائے اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی حاصل کی جائے تو زلزلے میں نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More