عام سی ریڑیوں پر بکنے والے سستے ہولے، آپ کو کون سے مہنگے فائدے پہنچا سکتے ہیں؟ جنھیں جان کر آپ آج ہی ہولے خرید کر گھر لے آئیں گے

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

آج کل مارکیٹ میں جگہ جگہ ریڑیوں پر ہرے چنے (ہولے) سجے ہوئے ہیں، جسے اکثر خواتین اسلیئے خریدتی ہیں تا کہ بچوں کو بنا کر دیں، کیونکہ بچوں کو یہ کافی پسند ہوتے ہیں۔ ویسے ہرا چنا جسے عموماً ہولے یا پھر چھولیہ کہا جاتا ہے، یہ صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ ویسے بھی صحت مند رہنے کیلیئے ہری سبزیوں کے زیادہ استعمال کی خاص تائید کی جاتی ہے جن میں شاخ گوبھی، مٹر، پالک، میتھی، ساگ ، سرسوں کا ساگ، چقندر کے پتےوغیرہ شامل ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق، اس موسم میں ہلکی پھلکی غذائیں ہی انسان کو پسند آتی ہیں اور یہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ ان سبزیوں میں ایک ہرے چنے/ ہولے بھی شامل ہیں، جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کے فوائد کے بارے میں لاعلم ہے۔

ہرا چنا، چھولیہ یا ہولے کو بہترین دیسی ڈش کہا جاتا ہے جس کو کئی مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کہ اس کو کسی بھی سبزی کے ساتھ شامل کرکے با آسانی پکایا جاتا ہے، کچھ لوگ اس کا استعمال گوشت کے ساتھ بھی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ چھولیہ کا پلائو بھی مشہور ہے۔ لیکن اسے کھانے کا جو سب سے منفرد طریقہ ہے وہ اسے چھلکوں سمیت کڑاہی میں ڈال کر نمک میں بھون کر کھانے کا ہے (جیسے مکئی کو بھونا جاتا ہے)

ہولے/ ہرے چنے کے فائدے:

ہرا چنا وٹامن سے بھرپور غذا ہے اور خصوصاً وٹامن اے اور سی کا اس میں خزانہ موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں وٹامنز انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

ہولے میں پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔

ہڈیوں کیلیئے مفید:

ہرے چنوں کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کی نشو نما کے لیے بھی بے حد مفید ہے، یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

قوتِ مدافعت اور جِلد کی نشونما:

اس کے علاوہ وٹامن اے اور سی انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔

ڈپریشن سے بچائے:

ہرے چنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس میں فولک ایسڈیا وٹامن بی 9 کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ فولک ایسڈیا وٹامن بی 9 انسان کے موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے انسان کو دور رکھتا ہے۔

خون میں شوگر لیول کم کرے:

ہرے چنے میں شوگر کا لیول بہت کم ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے اندر ان خصوصیات کا امتزاج اس کو ذیابطیس کے مریضزں کے لیۓ بہت مفید ثابت کرتے ہیں-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More