ملالہ کی آسکرایوارڈ کی تقریب میں شرکت،سوشل میڈیا پر لباس اور انداز کے چرچے

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکرز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن  گئی۔

ملالہ یوسفزئی نےآسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔ ملالہ نے ایک چمکدار لمبا سلور سیکوئنڈ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ ان کے سر پر اسکارف بھی تھا۔

سلور گاؤن میں لمبی آستینیں تھیں اور گاؤن فرش تک بچھا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر ملالہ کے چمکدار لباس کے خوب چرچے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

ملالہ کا لباس امریکہ کی مشہور فیشن ڈیزائنر کمپنی نےتیار کیا ہے۔لارین ایک امریکی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی تاجر ہیں جو ایک عالمی ملٹی بلین ڈالر کے ادارے  رالف لارین کارپوریشن کے لیے مشہور ہیں۔

تقریب کے دوران ملالہ سے کیا گیا سوال اور ان کا جواب بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے۔آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ملالہ یوسفزئی سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز نے کرس پائن پر تھوکا تھا؟ ملالہ نے جواب دیا کہ میں صرف امن کی بات کرتی ہوں۔

Jimmy Kimmel asks Malala Yousafzai a viewer question: “As the youngest Nobel Prize winner in history, I was wondering, do you think Harry Styles spit on Chris Pine?”

“I only talk about peace.” https://t.co/OizA2V2cyr pic.twitter.com/krf3VvN7os

— ABC News (@ABC) March 13, 2023

واضح رہے کہ ملالہ کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم “اسٹرینجر آٹ دی گیٹ” آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھی تاہم وہ ایوارڈ نہیں جیت سکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More