انوشکا شرما اور مریم نواز کی بہو نے بھی اسی برانڈ کا لہنگا پہنا اور ۔۔ پاکستان کی خواتین میں مقبول بھارتی 10 لہنگے کونسے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 22, 2023

بھارت کی طرح پاکستان کی خواتین بھی شادی کے موقع پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے ڈیزائن کردہ لہنگے پہننا پسند کرتی ہیں، پاکستان میں امراء کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس خواتین میں بھی سبیاساچی مکھرجی کے لہنگے بہت مقبول ہیں۔

آیئے آپ کو 10 مشہور لہنگوں اور ان کی قیمتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

10۔ملٹی کلر لہنگا

مہندی کی تقریب کے لیےدلہنوں کے پسندیدہ لہنگوں میں سب سے زیادہ ملٹی کلر جیومیٹرک پرنٹ لہنگا مقبول ہے، دیدہ زیب ڈیزائن اور شیشوں کے ساتھ کام اس لہنگے کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔پاکستان میں لڑکیاں اپنی شادی کے موقع پر مہندی کے فنکشن میں عام طور پر یہ لہنگا پہنا پسند کرتی ہیں۔

9۔نیلے رنگ کا ویلوٹ لہنگا

مخمل کا نیلے رنگ کا لہنگا پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہے، ولیمہ اور نکاح پر بھی لڑکیاں یہ خوبصورت لہنگا پہننا پسند کرتی ہیں۔پھولوں میں جال کی کڑھائی اور ساڑھی کی طرز پر دو دوپٹوں کے ساتھ یہ خوبصورت لہنگا دلہن کو اور بھی خوبصورت بنا دیتا ہے۔

8۔گلابی لہنگا

پاکستان کی خواتین میں یہ گلابی لہنگا بھی بہت مقبول ہے، مہندی کے پروگرام کیلئے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا یہ خوبصورت گلابی لہنگا مانگ ٹیکے اور جیولری کے ساتھ ملکر دلہن کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے اور سنبھالنے میں ہلکا ہونے کی وجہ سے یہ گلابی لہنگا بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

7۔پیسٹل گرین لہنگا

پاکستان میں مقبول لہنگوں میں سے پیسٹل گرین لہنگا ایک جاذب نظر لہنگا مانا جاتا ہے، منفرد رنگ اور ڈیزائن کی وجہ سے اکثر دلہنیں اس لہنگے کا انتخاب کرتی ہیں۔ تازگی بخش رنگ اور خوبصورت ڈیزائن والا لہنگا پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

6۔سبز لہنگا

سبیاساچی کے لہنگوں میں سبز لہنگا بھی بہت زیادہ مقبول ہے، پاکستانی دلہنیں اس لہنگے کو بھی پہننا پسند کرتی ہیں۔ زری کے کام، سرخ چولی اور نارنجی دوپٹے والا یہ لہنگا کسی بھی دلہن کیلئے اولین پسند ہوسکتا ہے۔

5۔ملٹی کلر لہنگا

ملٹی کلر کا یہ لہنگا پاکستان کی لڑکیوں کو اپنی شادی پر پہننے پر مجبور کرتا ہے، نارنجی، سرخ اور سبز رنگ کے حسین امتزاج والا یہ لہنگا دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں اپنی طرف کھینچ لینا ہے۔ سبز رنگ کی چولی اور نارنجی رنگ کا دوپٹہ اس لہنگے کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔

4۔پھولوں والا لہنگا

سبیاساچی کا جادو صرف عام لوگوں پر ہی نہیں بلکہ خواص پر بھی چھا چکا ہے، پاکستانی سیاست دان مریم نواز کی بہو عائشہ بھی بھارتی ڈیزائنر کے لہنگے پسند کرتی ہیں اور انہوں نے 2021 میں اپنے نکاح کے لیے پھولوں والے لہنگے کا انتخاب کیا۔ پیچ کلر کے اس لہنگے کو مماثل پوٹلی کے ساتھ اسٹائل کرنے کا انداز اس کو مزید منفرد بناتا ہے۔

3۔سبیاساچی لہنگا

بھارتی ڈیزائنر کے نام سے پہچانا جانے والا یہ لہنگا بھی پاکستان کی دلہنوں کی اولین پسند سمجھا جاتا ہے، خوبصورت دیدہ زیب کام والا یہ لہنگا خواتین میں بہت مقبول ہے۔ لمبے ہار، مانگ ٹیکا، جیولری اور میک کے ساتھ اس لہنگے میں دلہن کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

2۔کلی لہنگا

پاکستان کی خواتین میں مقبول بھارتی لہنگوں میں کلی والا یہ لہنگا اپنی مثال آپ ہے، سرخ اور نارنجی رنگوں سے سجاکلی لہنگا، دو دپٹوں کے ساتھ ایک الگ ہی انداز پیش کرتا ہے اور اس کے ساتھ میچنگ جیولری اور میک دلہن کو اور بھی خوبصورت بنادیتے ہیں۔

1۔ پھولوں والا لہنگا

پاکستان کی خواتین یہ پھولوں والا لہنگا سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں، سرخ لباس پر زری کا کام اس لہنگے کو اور بھی خوبصورت اور دیدہ زیب بنادیتا ہے۔ ڈبل دوپٹوں کے ساتھ ڈیزائن کردہ یہ لہنگا پاکستانی خواتین کی پسند کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔

بھارتی ڈیزائنر کے ان خوبصورت لہنگوں کی قیمت 4 لاکھ سے 20 لاکھ بھارتی روپے تک ہوتی ہے اور پاکستان میں ان کی قیمتوں کو 3 گنا کے حساب سے دیکھا جائے تو تقریباً 12 سے 60 لاکھ روپے تک ہوتی ہے، قیمت زیادہ ہونے وجہ سے امراء تو یہ لہنگے باآسانی خرید لیتے ہیں لیکن مڈل کلاس خواتین ان لہنگوں کی فرسٹ کاپی پر اکفتا کرتی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More