میرا سُسرال شاہی قلعے جیسا ہے ۔۔۔ سیف اور کرینہ کے سفید محل کے اندر کون سی قیمتی چیزیں ہیں؟ قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Mar 22, 2023

سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بالی ووڈ کے حقیقی شاہی جوڑے ہیں، سیف فلم انڈسٹری میں چھوٹے نواب کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور اسکی وجہ ان کا نوابی بیک گراؤنڈ ہے۔ وہ ایک رئیس اور نوابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اسکے ساتھ ہی ان کے والد منصور علی خان پٹودی سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ سیف کی مقبولیت کی ایک اور وجہ ان کا عالی شان محل "پٹودی پیلس" ہے، جس کے چرچے پورے بھارت میں ہیں اور لوگ دور دور سے اسے دیکھنے اور اسکا دورہ کرنے آتے ہیں۔

اس محل میں ان گنت فلموں کی شوٹنگ بھی ہوچکی ہے جن میں ویر زارا، رنگ دے بسنتی، میرے برادر کی دلہن، باڈی گارڈ، ٹوائلٹ وغیرہ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

تو آئیے آج ہم آپ کو اس خوبصورت محل کے بارے میں کچھ باتیں بتاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ اندر سے کیسا ہے وہ بھی دکھاتے ہیں۔

پٹودی محل، جسے ابراہیم کوٹھی بھی کہا جاتا ہے، ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ضلع گڑگاؤں کے پٹودی قصبے میں سابق حکمران خاندان پٹودی خاندان کا ایک محل ہے۔ یہ محل وہاں کے آخری حکمران نواب افتخار علی خان سے ان کے بیٹے منصور علی خان کو منتقل کیا گیا، یہ محل فی الحال ان کے بیٹے سیف علی خان کے پاس ہے، جو پٹودی خاندان کے موجودہ سرپرست ہیں۔ عمارت کو شاہی دہلی کی نوآبادیاتی دور کی حویلیوں کے انداز میں رابرٹ ٹور رسل (1888-1972) نے کارل مالٹے وان ہینز کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا۔

اس سفید رنگ کے خوبصورت محل کی قیمت آج کے دور میں 800 کروڑ بھارتی روپے ہے، اسکے علاوہ اس میں 150 کمرے، سوئمنگ پول، گھوڑوں کا شاندار استبل، گولف گراؤنڈ، لائبریری، جم اور دوسری ساری شاہی سہولیات موجود ہیں۔ اس محل کی دیکھ بھال کیلیئے 100 سے زائد ملازمین ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔

سیف اور کرینہ اپنی فلمی مصروفیات کی وجہ سے ممبئی میں رہتے ہیں، لیکن وہ لوگ فیملی کے ہمراہ ہر سال سردیوں میں وہاں چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں، ساتھ ہی بڑے تہوار اور فنکشنز اپنے پٹودی پیلس میں ہی مناتے ہیں۔ وہاں ان کا خاندانی قبرستان بھی ہے جہاں سیف اور ان کا خاندان فاتحہ خوانی کیلیئے بھی جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More