امی کی بخشش کےلیے روزے ضرور رکھتا ہوں۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار جنہوں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا، دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Mar 23, 2023

رمضان کی شروعات ہوتے ہی جہاں مسلمان عبادت میں مشغول دکھائی دیتے ہیں، وہیں مشہور اور نامور اداکار جو اگرچہ مسلمان نہیں ہیں وہ بھی روزے رکھنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ورون دھون:

مشہور بھارتی اداکار ورون دھون کا شمار بھارت کے ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اگرچہ اُس طرح شہرت تو حاصل نہ کر سکے ہیں، تاہم جدوجہد میں ضرور لگے ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا، بھارتی ویب سائٹ BollywoodLife.com کے مطابق ورن دھون نے اپنے جم ٹرینر اور دوستوں کے ساتھ جو کہ مسلمان ہیں، ان کے ساتھ پہلا روزہ رکھا۔

اداکار کی جانب سے اس عمل کے بعد ان کے مسلمان مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا تھا۔

کرینہ کپور:

اداکارہ کرینہ کپور اگرچہ رمضان کے روزے تو نہیں رکھتی ہیں، لیکن وہ اب ایک مسلمان گھرانے کی بہو ضرور بن چکی ہیں۔

جس کے بعد کرینہ سحری اور افطاری کے اوقات کا علم ضرور ہو چکا ہوگا۔

شبانہ اعظمیٰ:

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے بھی اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے رمضان سے متعلق دلچسپ اظہار خیال کیا۔ اگرچہ اداکارہ مسلمان ہیں، تاہم وہ مذہبی نہیں ہیں۔

شبانہ بتاتی ہیں کہ ایک سچے مسلمان کی طرح مجھ میں بھی خدا کا خوف ہے اور میں اپنے اللہ میاں کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، روزہ بھی رکھتی ہوں، زکوٰۃ اور فطرہ بھی دیتی ہوں۔

عالیہ کے والد:

عالیہ بھٹ کا تعلق بھی ایک مسلمان گھرانے سے ہے، کیونکہ ان کی دادی مسلمان تھیں، یہی وجہ ہے کہ عالیہ کے والد یعنی مہیش بھٹ اپنی والدہ سے بے حد لگاؤ رکھتے تھے اور ان کے روزہ بھی رکھتے۔

والدہ کے انتقال کے بعد 1998 سے لے آج تک مہیش بھٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی والدہ کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں۔

سنجے دت:

سنجے دت نے اگرچہ روزہ تو نہیں رکھا مگر مسلمانوں کے ہمراہ روزہ افطار ضرور کیا ہے۔

مسلمان ماں کے بیٹے سنجے دت نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب دبئی میں انہوں نے سال 2017 میں روزہ افطار کیا تھا، اگرچہ ان کا روزہ تو نہ تھا مگر افطار ضرور کیا۔

دوسری جانب اداکار بالی ووڈ ستاروں کو اپنی افطار پارٹی میں بھی مدعو کر چکے ہیں، جس میں وہ خود روزہ افطار کرتے دکھائی دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More