پہلا ٹی 20، قومی ٹیم مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں چار کھلاڑی آج ڈبیو کر رہے ہیں، صائم ایوب۔ طیب طاہر۔ زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

چاروں کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث۔،عبداللہ شفیق، کپتان شاداب خان شامل ہیں جب کہ  اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More