اس نے مجھ سے وہ ڈرامہ چھین لیا تھا اور ۔۔ فیصل قریشی نے انکشاف کرتے ہوئے شوبز میں ہونے والے بڑے راز سے پردہ اٹھایا

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

فیصل قریشی ایک نامور پاکستانی اداکار ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کو فیصل قریشی کی میزبانی بھی بہت پسند ہے۔ ان دنوں وہ رمضان ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے ایک حیرت انگیز واقعہ سے پردہ اٹھایا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو فیصل قریشی کی جانب سے سنائے جانے والے واقعے سے متعلق بتائیں جو وائرل ہو رہا ہے۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے شو میں خواتین ساتھی اداکاروں کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ وہ پاکستانی اداکار نازش جہانگیر کے ساتھ انڈسٹری میں دوستی کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ کئی وجوہات کی بنا پر انڈسٹری میں دوست نہیں بنا پاتی ہیں جس کے بعد فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ خواتین ساتھی اداکارائیں کیسے اپنے ساتھیوں کو دھوکہ دیتی ہیں۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آپ کو ایک بات بتاتا ہوں، یہ ایک پراناواقعہ ہے، ہماری انڈسٹری کی ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں جن کا میں نام نہیں لوں گا۔ انہوں نے مجھ سے ایک مرتبہ کہا کہ میری کئی ساری دوستیں ہیں مگر ایک بہت اچھی دوست تھی۔

فیصل قریشی نے ان سے پوچھا پھر کیا ہوا؟ تو انہوں نے بتایا کہ مجھے بہت ساری ڈراموں کی آفرز ملا کرتی تھیں اور وہ مجھے ان تمام آفرز کو ٹھکرانے کا مشورہ دیتی تھیں، میں نے ان تمام آفرز کو ٹھکرانا شروع کر دیا اور پھر دیکھتی تھی کہ چند مہینوں کے بعد وہ ان ڈراموں میں کام کر رہی ہے۔ تو میری ان سے بہت لڑائیں بھی ہوئیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More