آخری ویڈیو میں بھی روتی رہیں کیونکہ۔۔ موت سے پہلے اولاد کو کیوں پکارتے رہے؟ مشہور شخصیات کے آخری لمحات، جو سب کو افسردہ کر گئے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

اکثر مشہور شخصیات کا اچانک انتقال جہاں سب کو حیران کر دیتا ہے، وہیں ان کی آخری لمحات میں کوئی انہیں پہچان ہی نہیں پا رہا ہوتا ہے، یا ان کے آخری الفاظ بھی سب کو افسردہ کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لتا منگیشکر:

لتا منگیشکر کا شمار بھارت کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا، ان کا دلچسپ انداز جہاں سب میں مقبول تھا وہیں ان کا رہن سہن اور ساڑھی بھی کافی چرچہ میں ہوتی تھی۔

چو چوٹی باندھنے والے لتا کو آخری وقت میں پہچاننا مشکل ہو رہا تھا، انتقال سے کچھ چند قبل تک وہ اتنی کمزور ہو چکی تھیں کہ انہیں دیکھ کر کوئی یقین ہی نہیں کر پا رہا تھا کہ یہ لتا ہیں۔

سروج خان:

کوریوگرافر سروج خان کارڈیاک اریسٹ کی وجہ سے اچانک انتقال کر گئی تھیں، سروج خان کا شمار بھی مشہور شخصیات میں ہوتا تھا۔

تاہم ان کے آخری الفاظ تو کسی کو نہیں معلوم مگر ان کی مبینہ آخری ویڈیو میں وہ اداکار سشانتھ سنگھ راجپوت کے لیے افسردہ دکھائی دی تھیں۔ ان کی آنکھوں میں آنسو واضح طور پر موجود تھے۔

سری دیوی:

اداکارہ سری دیوی بھی پراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، آخری الفاظ ان کی بیٹی سے گفتگو کے تھے، جس میں اداکارہ جھانوی کپور والدہ سے محو گفتگو تھیں۔ بھارتی سوشل میڈیا پر کے مطابق سری دیوی جھانوی کپور کو جب وہ گھر پر ہوتی تھیں، تو کھانا بھی کھلاتی تھیں اور سلایا بھی خود کرتی تھیں۔

جھانوی نے جب والدہ دبئی جانے سے پہلے آخری بار ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے آ کر سلا دیں۔ لیکن چونکہ ماں تیاری کر رہی تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ اس وقت تو نہ آ سکی اور پھر بیٹی خود ہی سو گئی، بعدازاں میسج پڑھ کر ماں کمرے میں آئی لیکن بیٹی سو چکی تھی۔

بپی لہری:

بپی لہری ویسے تو گانوں کی بدولت جانے گئے تاہم آخری وقت تک وہ اپنے بیٹے کا نام لے کر اسے پکارتے رہے، والد بیٹے سے محبت تو کرتے تھے مگر شاید انہیں علم ہو گیا تھاکہ اب وقت کم ہے۔

آخری وقت میں بھی بپی لہری کافی کمزور ہو گئے تھے، ان کے چہرے پر موجود کمزوری بھی عیاں تھی۔

ستیش کوشک:

ستیش کوشک اگرچہ اچانک انتقال کر گئے تاہم ان کی موت نے سب کو حیران کیا تھا۔ آخری الفاظ بھی ان کے عام زندگی سے تعلق رکھنے والے ہی تھے، یعنی وہ فلم دیکھ رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا، اسی دوران انہوں نے کہا کہ مجھے اسپتال لے کر جاؤ، مجھے سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More