اب والدین بن کر اداکاری کر رہے ہیں۔۔ پہچانیں پی ٹی وی کے ان مقبول اداکاروں کو، جو جوانی میں بھی پسندیدہ تھے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

پی ٹی وی کا دور ویسے تو سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتا تھا، مگر کچھ ایسی یادیں بھی تھیں جو کہ اب پہچانی نہیں جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

فرح ندیم:

پی ٹی وی کے ڈراموں میں آنے والی یہ اداکارہ فرح ندیم ہیں، جو اگرچہ آج بھی ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

تاہم ڈرامے کچھ عشق تھا، کچھ مجبوری تھی میں فرح ندیم کافی جوان دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ وہ خوبصورت تو ہیں ہی لیکن جوانی کے دور میں بھی کافی توجہ طلب اور پُر کشش رہ چکی ہیں۔ ان میں کوئی خاصل تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی۔

نادیہ خان:

اپنے دلچسپ انداز اور پُر کشش تاثرات کی وجہ سے اُس وقت کے ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی نادیہ خان اگرچہ اب بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ مارننگ شو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم اداکاری کے دوران نادیہ خان خوب توجہ حاصل کرتی تھیں۔

مشی خان:

آج کل سوشل میڈیا پر وائرل اداکارہ مشی خان بھی پی ٹی وی کے ڈراموں میں بہترین اداکاری کی بدولت جانی جاتی ہیں۔

ان کی یہ تصویر بھی ایک ڈرامہ سین کی ہے، جس میں وہ اپنے تاثرات دکھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ندا ممتاز:

یہ تصویر بھی پی ٹی وی کے سنہرے دور کی ایک ایسی ہی اداکارہ کی ہے، جو کہ نہ صرف پُر کشش رہ چکی ہیں بلکہ ناظرین کو بھی خوب پسند تھیں۔

ندا ممتاز آج بھی ڈراموں میں جلوہ گر ہوتی ہیں، مگر اب وہ بطور ماں کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔

جویریہ سعود:

شادی کے بعد ایک عورت میں کافی تبدیلی رونما ہوتی ہے، جویریہ سعود کی ماضی کی تصاویر سے بھی بالکل اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

جب وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں جلوہ گر ہوا کرتی تھیں، اگرچہ نین نقش تو آج بھی ان کے اسی طرح کے ہیں، تاہم اداکارہ اب بدل ضرور چکی ہیں۔

فرحان علی آغا:

گزشتہ سال چپکے چپکے ڈرامے میں مینو کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار فرحان علی آغا، ایک وقت تھا جب پی ٹی وی کے ان لیڈنگ رول اداکاروں میں شامل تھے جنہیں ناظرین خوب پسند کرتے تھے۔

تاہم فرحان نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی ناظرین کی امنگوں کو خوب پورا کر سکتے ہیں۔

کاشف محمود:

کاشف محمود اگرچہ آج بھی ڈرامہ انڈسٹری میں اولاد اور والد دونوں کا کردار نبھاتے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن ان کے ہئیر اسٹائل اور خود ان میں کچھ حد تک تبدیلی ضرور آ چکی ہے۔

وسیم عباس:

والد کا کردار نبھانے والے اداکار وسیم عباس، ایک وقت تھا جب یہ بھی نوجوان اداکار کے طور پر توجہ طلب کر لیتے تھے۔

لیکن ماضی کے مقابلے میں وسیم عباس میں بھی کافی تبدیلی آ چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More