ایسا لگا کہ گھر پر جہاز گر گیا ہو ۔۔ منیب بٹ کے گھر میں دھماکے نے کیسے پڑوسیوں کا گھر بھی ٹوٹ گیا تھا، نئے انکشافات نے سب کو چونکا دیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

انسان کو اپنے گھر سے خاص محبت و پیار ہوتا ہے کیونکہ یہی گھر اس نے بڑے ہی ارمانوں سے بنایا ہوتا ہے۔

اور پھر جب وہ آنکھوں کے سامنے ٹوٹ جائے تو ہر کوئی اندر سے ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ مشہور اداکار منیب فاروق کے ساتھ بھی ہوا، جب ان کے گھر میں دھماکا ہوا تھا ۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے نئے انکشافات کیے ہیں۔

دارصل یہ ایک رمضان ٹرانسمیشن میں تشریف لائے جہاں منیب نے زندگی کے تکلیف دہ وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب دھماکے ہوا تو ہم سب گھر والے اندر ہی موجود تھے ۔ اور اسی وقت گھر کے اوپر سے ایک جہاز کا بھی گزرنا ہوا تو میں سمجھ گیا کہ شاید کوئی جہاز کسی فنی خرابی کی وجہ سے گر گیا ہے۔

مگر فوراََ اس طرف بھاگا جس طرف گھر کا آدھا حصہ گرا تھا مگر کچھ معلوم نہ ہو رہا تھا ۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ میرے اور پڑوس کے گھر کا آدھا حصہ متاثر ہوا۔ پریشانی کے عالم میں، میں سمجھنے لگا کہ واقعی کسی نے بم بلاسٹ کیا ہے اور اسی وجہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی علاقے کو چیک کرنے کیلئے آ گیا۔

مزید یہ کہ اس اچانک دھماکہ سے اہلیہ ایمن خان کو گلاس آ کر لگا اور وہ زخمی ہو گئیں۔ اب آنکھوں میں آنسو لیے میں گھر والوں کو تسلی دے رہا تھا کہ معلوم ہوا کہ سویریج کی لائن میں بہت سے مادے جمع ہو گئے تھے اور انہیں اخراج کی جگہ نہ ملی تو اس لیے لاین پھٹی اور گھر منہدم ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More