مسلمان نے بوڑھی خاتون کی آنکھ کیسے ٹھیک کی، 70 سالہ خاتون 20 سال بعد کیسے دیکھنے لگی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

کئی مرتبہ انسان اپنے عمل کی وجہ سے سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے، لیکن یہ عمل سب میں اتنا پسند آتا ہے، کہ کوئی رشک کرتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک یوٹیوبر کی ویڈیو نے سب کو جذباتی تو کیا ہی ساتھ ہی خوش بھی کر دیا ہے، جس میں ایک غریب مسلم ملک میں اس مسلمان کی جانب سے کچھ ایسا کیا گیا جو سب کو بھا گیا۔

یوٹیوبر آدم صالح عالمی مسلمانوں کی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ عالمی طور پر جمع کیے گئے ڈونیشن سے انہی غریب مسلمان ممالک کے مسلمانوں کی مدد کرتے ہیں۔

ان کا علاج معالجہ، راشن، اور دیگر چیزوں میں مدد کرتے ہیں، اس بار بھی کچھ ایسا کیا جس نے خوب واہ واہ سمیٹی۔

ہوا کچھ یوں کہ افریقی ملک کینیا میں آدم صالح نےایک میڈیکل کیمپ لگایا تھا، جہاں بزرگ خواتین حضرات کی بینائی کے حوالے سے علاج کیا گیا۔

اسی دوران ایک 70 سالہ خاتون بھی موجود تھی جو گزشتہ 20 سال سے ایک آنکھ سے کچھ بھی نہیں دیکھ پا رہی تھی۔ جبکہ دوسری آنکھ بھی متاثر ہو رہی تھی، ایسے میں خاتون کے لیے مشکل بڑھ رہی تھی۔

لیکن جب آدم صالح کی ٹیم نے خاتون کا علاج کیا اور ان کی آنکھ سے پٹی ہٹائی تو انہیں واپس سے دکھائی دینا شروع ہو گیا۔

خاتون کے چہرے پر خوشی کے لمحات تو تھے تاہم وہ دوسری آنکھ سے جب دیکھ رہی تھی تو اس یوں معلوم ہو رہا تھا جیسے دنیا اس کے لیے نئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More