مرحوم شوہر کے پیسوں سے 3 کروڑ کی گاڑی خریدی اور۔۔ مشہور اداکارائیں، جنہوں نے شوہر کے انتقال کے بعد کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Mar 26, 2023

اکثر اداکار اور ان کی اہلیہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ شوہر کے انتقال کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

رشی کپور کی اہلیہ اور رنبیر کپور کی ماں نیتو کپور ویسے تو شوہر سے بے انتہا محبت کرتیں، تاہم ان کی وفات کے بعد کچھ عرصے بعد ہی واپس سے اسی طرح زندگی شروع کر دی۔

شوہر کی وفات 2020 میں ہوئی تھی، اچانک انتقال نے جہاں گھر والوں کو صدمہ دیا وہیں مداح بھی حیران تھے لیکن نیتو نے بھی ایک سال تک تو سوگ منایا مگر شوہر ہی کے پیسوں سے 3 کروڑ کی مرسڈیز بھی لے لی۔

دوسری جانب والد کی موت کے 2 سال بعد ہی 2022 میں اچانک عالیہ اور رنبیر کی شادی بھی ہو گئی تھی، جس نے صارفین کو بھی خوب حیران کیا۔

اداکارہ ریکھا کے شوہر مکیش اگروال کی موت سے پہلے دونوں کی تصاویر اس بات کی طرف اشارہ کرتی تھیں کہ دونوں اپنی زندگی میں بے انتہا خوش تھے۔

تاہم جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو اس کے بعد سے ریکھا خاموش طبیعت کی مالک بن گئی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ان کے بناؤ سنگھار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اداکارہ مندرا بیدی بھی بالی ووڈ اور ڈرامہ انڈسٹری میں کافی فعال اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ تاہم اداکارہ کے شوہر کے انتقال کی خبر نے انڈسٹری میں سب کو افسردہ ضرور کیا تھا۔

مندرا بیدی کی تصاویر نے اُس وقت سب کو افسردہ کیا تھا جب وہ اپنے ہوش و حواص میں نہ تھیں اورانہیں رشتہ دار پکڑ کر شوہر کے آخری دیدار کے لیے لا رہے تھے۔

جبکہ اداکارہ نے اب شوہر کے بعد خود اور بچوں کو بھی سنبھالنا شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More