92 ورلڈ کپ فتح پر گورے پوچھتے تھے، یہ ’’رمضان‘‘ کون ہے؟، مشتاق احمد

ہم نیوز  |  Mar 26, 2023

ہم نیوز کے مارننگ شو ’’ صبح سے آگے‘‘ میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے 1992 ورلڈ کپ کی جیت پر ایک دلچسپ تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 92 ورلڈکپ رمضان کے مہینے میں ہوا، فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سمیت شائقین بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ جیت ’’ رمضان‘‘ کی وجہ سے ہوئی ہے، جس پر انگلش کھلاڑی پوچھنے لگ گئے کہ ’’ یہ رمضان کون ہے؟‘‘

مشاق احمد نے کہا کہ گورے کرکٹر پوچھتے تھے کہ ٹیم کے سب کھلاڑیوں کی نام جانتے ہیں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جس کا نام رمضان ہو۔ بعد میں انگلش کھلاڑیوں کو رمضان سے متعلق بتانے پر بہت دلچسپ صورتحال بنی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان کے مہینے کی برکات 92 ورلڈکپ کے دوران شامل حال تھیں۔ تمام قوم مقدس مہینے میں اپنی ٹیم کے لئے دعا گو تھی۔ ہر کھلاڑی نے اپنی فیملیز کو ورلڈ کپ کی جیت کے لئے خصوصی دعا کا کہتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More