اَللَّهُمَّ اِنِّی لَکَ صُمْتُ ۔۔ راکھی ساونت کی روزہ افطار کرنے کی دُعا پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ہر کوئی دُعائیں دینے لگا

ہماری ویب  |  Mar 26, 2023

راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد نماز اور رزوے کی بھرپور ادائیگی کر رہی ہیں۔ راکھی کا یہ پہلا رمضان ہے جس میں وہ اپنے روزے باقاعدگی اور پورے خلوص سے رکھ رہی ہیں۔ انہوں نے پہلی افطاری اکیلے اپنے گھر میں کی لیکن دوسری افطاری پر اپنے دوست کے ہمراہ ان کے گھر پر موجود ہیں جہاں دوست نے راکھی کو روزہ افطار کرنے کی دُعا پڑھائی۔ راکھی نے بھی یہ دُعا دہرائی۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔

راکھی نے افطاری بھی بہت اہتمام سے کی۔ سوشل میڈیا صارفین راکھی کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ راکھی کو ایسے ہی دین کے احکامات پر چلنے والا بنائیں اور ان کی عمرہ کرنے کی خواہش بھی جلد از جلد قبول ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More