اتنے بڑے مقام پر آ کر بھی قران کو نہ بھولیں ۔۔ دیکھیں اس باحجاب مسلمان خاتون نے کون سا بڑا کارنامہ کیا جو اس کے استقبال کے لیے انگریز کھڑے ہو گئے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

انسان محنت اتنی خاموشی سے کرے کہ اس کی کامیابی دھوم مچا دے۔ اس معاشرے میں کچھ لوگ ہیں جو خواتین کو کمتر سمجھتے ہیں مگر ایک ایسی خاتون بھی ہے جو انگریزوں کے مقابلے میں جج بن گئی ہے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے۔ اس خاتون کا نام نادیہ کہف ہے جوکہ امریکا کی ریاست نیوجرسی کی رہنے والی ہے۔ انہیں گزشتہ روز امریکا میں سپریم کورٹ کی خاتون جج کا عہدہ دیا گیا۔ یوں یہ امریکا کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج ہیں۔

یہاں تمام مسلمانوں کیلئے فخر کی بات یہ ہے کہ اتنے بڑے مقام پر آ کر بھی انہوں نے قران پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔

اور کہا کہ یہ قران پاک انہیں ان کی دادی سے وراثت میں ملا ہے۔ اس 50 سالہ خاتون جج نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، اسے اپنے لیے اعزاز بڑا اعزاز سمجھتی ہوں اور مجھے ہے کہ عدالت کا یہ بینچ امریکا کی ریاست نیوجرسی کے تمام رہائشیوں کی نمائندگی کرے گا ۔انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری میں یہ بھی کہا کہ۔

مجھے مسلم اور عرب کمیونٹی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، اب چاہتی ہوں کہ مسلمان نوجوان کہ وہ اپنے مذہب پر کسی خوف کے بغیر عمل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ جب یہ 2 سال کی تھیں تو ان کے گھر والوں نے شام سے امریکا کی جانب ہجرت کی تھی۔

اور اب جج ہونے کے علاوہ یہ 2003 سے کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز کے نیو جرسی بورڈ میں خدمات انجام دے رہی ہیں، یہ ایک مسلم شہری حقوق کی تنظیم ہے اور نادیہ کہف پاساک کاؤنٹی کے اسلامک سینٹر کی صدر ہیں جوکہ ریاست کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے 1994 میں مونٹکلئیر اسٹیٹ یونیورسٹی سے بی اے کیا پھر نیوجرسی کی ہی سینٹ ہال یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More