یہ فلم انڈسٹری سے ہی پانچ وقت کی نمازی تھیں اور ۔۔ مفتی انس نے ثنا خان کو پہلی بار دیکھ کر کیا کہا تھا؟ انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

ثنا خان اور مفتی انس کی شادی پر لوگ بہت حیران ہوئے تھے کیونکہ ایک طرف شوبز کی اداکارہ تھیں تو دوسری جانب اسلامی شخص مفتی انس تھے۔ جب ثنا خان مفتی انس کے ساتھ رشتہ ادواج میں منسلک ہوئیں تب انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ثناء خان اور مفتی انس کی تفصیلی ملاقات سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں گے۔

ایک انٹرویو میں ثنا خان اور مفتی انس مدعو کیے گئے جہاں ان سے ان کی زندگی اور شادی سے پہلے کی ملاقات کے بارے میں سوال کئے گئے۔

مفتی انس نے انٹرویو میں بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات مکہ میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ ثنا خان شادی سے پہلے بھی پانچ وقت کی نمازی تھیں۔ میں نے انہیں شوبز کے زمانے سے ہی نماز پڑھتے دیکھا ہے اور ان کی کوئی نماز قضا نہیں ہوتی تھی۔

مفتی انس نے ثنا خان سے متعلق بتایا کہ ان کی والدہ کو سال 2010 میں دماغی ہیمرج ہوا تھا اور انہوں نے اپنی والدہ کی باکمال خدمت کی وہ اس وقت چھ سے آٹھ مہینے اسپتال میں تھیں۔ ثنا خان نے اپنی والدہ کی ایک بیٹے کی طرح خدمت کی تھی اور اپنی ذات سے خدمت کی۔

مفتی انس نے اپنی اہلیہ کے بارے میں انٹرویو میں بتایا کہ یہ انڈسٹری کے زمانے میں بھی ہر سال عمرہ کرنے ضرور جاتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری ان سے 2017 میں مکہ میں ملاقات ہوئی۔ فجر کے بعد ہر آدمی بستر دیکھ رہا ہوتا ہے کیونکہ رات بھر کی تھکن ہوتی ہے۔ تو میں وہاں گیا اور ثنا خان سے کہا کہ باجی کیا حال ہیں اور مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ مقدر میں یہ میری بیوی بننے والی تھیں۔

تو ثنا خان نے مجھ سے کہا تھا کہ آپ میرے لیے دعا کیجیے گا۔ بھارت آنے کے بعد میں نے انہیں میسج کیا اور انہوں نے مجھے ایک سے دو بار پیغام بھیج کر بلاک کردیا۔

ثنا خان نے بتایا کہ مجھے مولویوں سے بہت ڈر لگتا تھا کیونکہ یہ فتویٰ جاری کردیتے تھے۔ مگر شادی بھی میری مفتی سے ہی ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More