مداحوں کے نام اہم پیغام، حریم شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

 پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومن وہ ہے جو ايک  سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو لگے  ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پر ہی اس سے دور ہو جائے۔

انہوں نے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی بہت خوبصورت بنائی ہے، ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی پُرسکون انداز میں گزارے۔ اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک اپنی زندگی کا ہر فیصلہ خود کیا ہے، کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیا۔ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور کسی ایسے انسان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو۔

انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More