لندن میں بیٹھا مفرور شخص عدلیہ پرحملہ آور ہو رہا ہے،شیخ رشید

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور شخص عدلیہ پرحملہ آور ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھوک سے مارے لوگ راشن کے لئے جانیں دے رہے ہیں،پنجاب میں 10دن کے لئے رینجرزلگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتاہے۔

رانا ثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیانات نااہلی کااعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عدلیہ کاآئینی اورقانونی تاریخی فیصلہ آجائے گا،حکومتی بیانات بتا رہے ہیں کہ وہ آئین اورقانون کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

الیکشن ہی ملک کو افراتفری اورخون خرابے سے بچا سکتا ہے، انہوں نے عدالتی اصلاحات بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بندگلی میں داخل ہو چکا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا،حکومت عدلیہ پرہرطرف سے دباؤڈال رہی ہے دوسری جانب قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More