السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 12, 2023

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل 1725 طلبا ء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی، 1598 امتحانات میں شریک ہوئے،1418امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 127امیدوار غیر حاضر رہے،نتائج میں کامیابی کا تناسب 88.73فیصد رہا۔ انہوں نے کہاکہ تمام طلباء وطالبات کی مارک شیٹ 15دن کے بعد ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر بھیج دی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More