ٹائیگر تھری: سلمان اور شاہ رخ کے ایکشن سین کے لیے 35 کروڑ روپے کا سیٹ

بی بی سی اردو  |  May 06, 2023

Getty Imagesفلم پٹھان میں سلمان اور شاہ رخ کا سین لوگوں نے بہت پسند کیا تھا

اگر شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ہی فریم میں پیش کرنا ہو تو فلم انڈسٹری کے ان دو سپر سٹارز کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے فملساز کو کچھ ایسا کر گزرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔

ایسا ہی کچھ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری میں شںاہ رخ کی مختصرانٹری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک ساتھ ہونے والے ایکشن سین کے لیے 35 کروڑ روپے کا ایک شاندار سیٹ لگایا جا رہا ہے۔

فلم پٹھان میں ان دونوں بڑے سٹارز کی کیمیو نے پردے پر ہلچل مچا دی تھی اور اسی کا رد عمل دیکھتے ہوئے اب ٹائیگر تھری میں ان دونوں کے خصوصی سین کو عظیم الشان طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اطلاع ہے کہ یہ ایکشن سیکوئنس آٹھ مئی کو شوٹ کیا جائے گا۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے کچھ مناظر کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا اس لیے ٹائگر تھری میں اب لوگوں کی توقعات کو مزید بڑھانے کی کوشش ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑہ اس سین کو انڈین سنیما کے یاد گار لمحات بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اسے نسلوں تک یاد رکھیں۔

ویسے فلم پٹھان نے جو کر دکھایا ہے وہ بھی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی اس فلم نے سنیما گھروں سے او ٹی ٹی پی پر منتقل ہونے والی فلم انڈسٹری میں لوگوں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ پوری دنیا میں دھوم مچانے کے بعد اب پٹھان بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ 1971 کے بعد یہ بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی یہ پہلی انڈین فلم ہوگی۔

’یہ آپ کی کیرالہ سٹوری ہے، ہماری نہیں‘

نمستے لندن اور سنگھ از کِنگ جیسی ہٹ فلمیں بنانے والے فلسماز وِپُل شاہ کافی عرصے سےلندن ڈریم، وقت اور نمستے انگلینڈ جیسی کئی فلاپ فلموں کا بوجھ اٹھا کر گھوم رہے تھے اور ایک ہٹ فلم کی تلاش میں تھے۔ ایسے میں کشمیر فائلز کے ’ تخلیحق کار‘ وویک اگنی ہوتری کی فلم کی ’کامیابی‘ دیکھ کر انھیں حوصلہ ملا اور انھوں نے بھی ان ہی کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’کیرالہ سٹوری‘ بنانے کا فیصلہ کیا۔

سُدِپتو سین کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کی کہانی ہی کچھ ایسی ہے کہ اس پر تنازع اور تبصرہ یقینی ہے۔ فلم کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ نےکیرالہ کی 32000 ہندو لڑکیوں کو اغوا کر کے انھیں ’لو جہاد‘ کا شکار بنایا اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا گیا۔

کئی سیاسی رہنماؤں اور شخصیات نے فلم کو نفرت پھیلانے اور سنگھ پریوار کا ایجنڈا بتاتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ گانگریس رہنما ششی تھرور نے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ آپ کی کیرالہ سٹوری ہے، ہماری نہیں۔‘

https://twitter.com/ShashiTharoor/status/1652951532655230976

لیکن ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک کی ایک انتخابی ریلی میں اس فلم کی تعریف میں قصیدے پڑھتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ملک میں دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش کرتی ہے۔

مودی جی کے دل میں اس طرح کی کہانیوں کے لیے ہمیشہ ہی نرم گوشہ رہا ہے چاہے وہ کشمیر فائلز ہو یا پھر کیرالہ سٹوری۔

https://twitter.com/ANI/status/1654414222816866305

وویک اگنی ہوتری کی شکایتGetty Images

ویسے بھی ملک میں اہم ریاستی انتخابات کے ساتھ ساتھ اگلے سال عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ غالباً مستقبل میں ایسی کئی کہانیاں پیش کی جائیں گی جن کا استعمالانتخابات کے دوران کیا جا سکے۔ ‘

ویسے وویک اگنی ہوتری جو کشمیر فائلز کے بعد اب ’دلی فائلز ‘کی تیاری میں ہیں انھیں ہمیشہ سے ہی بالی وڈ سے شکایت رہی ہے۔ اب ان کا کہنا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری نے ان کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ وویک کہتے ہیں کہ کنگنا اور ان کے علاوہ کوئی بھی بالی ووڈ پر سوال نہیں اٹھاتا۔ وویک کا کہنا ہے کہ اب جو فلمیں بالی ووڈ میں بن رہی ہیں وہ شائقین کو سنیما ہال تک لانے میں ناکام ہیں کیونکہ ان فلموں میں حقیقی مسائل نہیں دکھائے جاتے۔

اب جو حقائق انھوں نے کشمیر فائلز میں پیش کیے یا اب دلی فائلز میں دکھانے والے ہیں کیا وہ واقعی حقیقی ہیں، یہ سوال پہلے بھی بہت لوگ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More