میں اذان سُن کر روتا تھا اور اُس لڑکی کو ۔۔ ڈرامہ تیرے بن میں مرتسم کی بہن کو گھر سے بھگانے والے ملک زبیر نے اپنی ناکام محبت کی کہانی سنا دی

ہماری ویب  |  May 26, 2023

ملک زبیر کا کردار نبھانے والے اداکار آغا حسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی ادھوری داستان بتاتے ہوئے کہا کہ میری محبت کی کہانی ڈھائی سال تک چلی تھی لیکن بعد میں اس لڑکی نے مجھے چھوڑ دیا تھا۔ زہریلا رشتہ تھا، رشتہ ٹوٹنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ کس قسم کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے۔

آغا حسن نے بتایا کہ میں اُس لڑکی سے بے حد محبت کرتا تھا، مگر اُس نے شادی کے لیے اس لیے منع کر دیا تھا کہ میرا تعلق شوبز سے تھا، میں اداکار تھا اسی لیے مجھے اُس لڑکی نے چھوڑ دیا تھا حالانکہ اُسے شروع ہی سے معلوم تھا کہ میں اداکار ہوں۔ اُس لڑکی نے شادی کے لیے میرے شوبز چھوڑنے کی شرط رکھی دی تھی۔یہ سلسلہ 6 سے 8 ماہ تک چلتا رہا تھا اور میں اذان سُن کر روتا تھا اور اُس لڑکی کو پانے کے لیے دعا کرتا تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میرا ہر معاملے میں اللہ نے بہت ساتھ دیا ہے اور مجھے آفرز ملتی رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More