آڈیو لیکس،جوڈیشل کمیشن کو کام سے روک دیا گیا

ہم نیوز  |  May 26, 2023

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو کام سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا مختصر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،تحریری حکم نامہ8صفحات پر مشتمل ہے۔

تحریری فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے تحریر کیا ہے،فیصلے کے مطابق درخواستوں پر آئندہ سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

کمیشن کی کارروائی پراسٹے آرڈر جاری کیا جاتا ہے،عدالت نے 19مئی کو کمیشن کی تشکیل کیلئے جاری نوٹیفکیشن کو بھی معطل کردیا۔

وفاقی حکومت نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں3رکنی کمیشن تشکیل دیاتھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More