آئی پی ایل 2023: انڈیا کے مستقبل کے سٹار کون کون کھلاڑی ہو سکتے ہیں؟

بی بی سی اردو  |  May 27, 2023

Getty Images

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) منافع بخش ہونے کے علاوہ نئے کھلاڑیوں کے لیے اپنے کریئر کو بین الاقوامی میدان میں تیزی سے آگے بڑھانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔

ماضی کے ایڈیشنوں کی طرح رواں سال بھی ان کیپڈ (یعنی وہ کھلاڑی جو کسی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں) کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا میں انتخاب کے لیے اپنے آپ کو مضبوطی سے پیش کیا ہے۔ سپورٹس پر لکھنے والے مصنف سیتوک بسوال نے ایسے ہی پانچ ہونہار کھلاڑیوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالی ہے۔

رواں سیزن کا فائنل میچ دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز اور چار بار آئی پی ایل کی فاتح اور انڈیا کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم چینئی سپرکنگز کے درمیان 28 مئی کو کھیلا جانا ہے۔

Getty Imagesرنکو سنگھ

رنکو سنگھ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز ( کے کے آر) کا حصہ ہیں۔ ان کی رواں سیزن 2023 میں ساتویں نمبر پر رہی لیکن وہ اپنی ٹیم کے لیے کسی نئی دریافت کی طرح رہے۔ ہر بار جب وہ کریز پر آئے تو ان کی ٹیم اور شائقین ان سے ٹیم کو فتحیاب کرانے کی توقع کرتے تھے۔ انھوں بعض مرتبہ انھیں سنسنی خیز مقابلے میں جیت بھی دلائی اور کئی بار بہت قریب پہنچا کر چوک گئے۔

ایسا ہی ایک یادگار ميچ گجرات ٹائٹنز کے خلاف تھا۔ لیگ سپنر راشد خان نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ کولکتہ کو تقریبا شکست سے دو چار کر دیا تھا۔ اور اس کے بعد کے کے آر کی جیت کے امکانات تقریبا معدوم ہو گئے تھے۔ لیکن سنگھ کے دوسرے ہی ارادے تھے۔

جب کولکتہ کو یش دیال کے آخری اوور سے 29 رنز درکار تھے تو پہلی گیند پر سنگل لے کر ساتھی کھلاڑی نے اسٹرائیک رنکو سنگھ کو دے دی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پھر لگاتار پانچ چھکے لگا کر کولکتہ کے لیے شاندار جیت حاصل کی جو کہ آئی پی ایل کا ایک ریکارڈ ہے۔

کے کے آر نے رنکو سنگھ کو رواں سیزن میں 55 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھ کر صحیح فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اگلی نیلامی میں ان کی قیمت میں اضافہ تقریبا یقینی ہے۔

آئی پی ایل کے سنہ 2022 کے ایڈیشن میں رنکو سنگھ نے سات میچوں میں 34.8 کی اوسط سے 174 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 148.71 تھا۔

رواں سیزن میں انھوں نے گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کولکتہ کی نمائندگی کی اور تقریباً 150 کے اسٹرائیک ریٹ اور 59.25 کی اوسط سے 474 رنز بنائے۔

رنکو سنگھ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اتر پردیش کے لیے تقریباً 100 میچ کھیل کر اپنے کھیل میں نکھار پیدا کیا۔ رواں سیزن میں اپنے شاندار کھیل کے مظاہرے کے ساتھ رنکو سنگھ نے یقینی طور پر ایک بیان دیا ہے اور قومی ٹیم میں جگہ کے لیے ان کا دعویٰ پیش کیا ہے جو کہ امید افزا لگتا ہے۔

Getty Imagesبائیں ہاتھ کے بیٹسمین تلک ورما ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہیںتلک ورما

رواں آئی پی ایل میں تلک ورما کے بیٹنگ کارناموں نے لوگوی کی توجہ ان کی صلاحیتوں کی جانب مبذول کرنے پر مجبور کیا۔

وہ پانچ بار کی فاتح ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ميچ کی صورت حال کو اچھے ڈھنگ سے پڑھنے اور فیلڈ میں اترتے ہی پہلی گیند سے رنز اکٹھا کرنے کی ان کی صلاحیت نے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے مڈل آرڈر کو استحکام بخشا ہے۔

چوٹ کی وجہ سے ممبئی انڈین کی مہم کے دوسرے نصف کے میچز سے باہر ہونے کے باوجود ورما نے نو میچوں میں 45.67 کی اوسط اور 158.38 کے سٹرائیک ریٹ سے 274 رنز بنائے۔

ایم آئی نے انھیں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ تلک بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ بھی انڈین ٹیم میں بلائے جانے کے ایک مضبوط دعویدار ہیں۔

انڈین ٹیم کے کوچ اور سابق کھلاڑی شاستری نے سٹار سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر وہ اگلے چھ آٹھ مہینوں میں انڈین ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلتے ہیں تو مجھے بہت حیرت ہوگی۔'

شاستری نے کہا: 'اس کی بیٹنگ میں پختگی ہے، اس کے پاس کھیل کا مزاج ہے۔ ان کی شمولیت انڈین مڈل آرڈر میں ایک فرق پیدا کرے گی۔'

ان کے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے بھی 20 سالہ نوجوان کی بے خوف کرکٹ کی تعریف کی۔ شرما نے کہا: 'مجھے اس کے کھیل کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ اس کا انداز ہے، وہ خوفزدہ نہیں ہوتا ہے۔'

انھوں نے کہا کہ 'وہ باؤلر کو نہیں بلکہ بال کھیلتا ہے اور یہ اس کی عمر کے کسی فرد کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ آئے اور جس طرح سے وہ کھیل رہا ہے اس طرح کھیلے۔'

Getty Imagesیشسوی جیسوال نے آئی پی ایل کی سب سے تیز نصف سنچری بنائی ہےیشسوی جیسوال

یشسوی جیسوال کرکٹ کھیلنے کے لیے 12 سال کی عمر میں اتر پردیش سے ممبئی چلے گئے۔ وہ خیموں میں سوتے اور گزر بسر کے لیے گلیوں میں سنیکس یعنی ناشتے بیچتے۔ انھوں شہر کے مشہور کھیل کے میدان آزاد میدان میں کھیلنا شروع کیا جو اکثر کرکٹ کھیلنے والے بچوں سے بھرا رہتا ہے۔

ان کا سفر اس وقت پروان چڑھنا شروع ہوا جب انھیں ایک مقامی کوچ نے میدان میں کھیلتے دیکھا۔

اس 21 سالہ بائيں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان نے راجستھان رائلز کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے رواں آئی پی ایل میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لگاتار پانچ چھکے لگانے تک: ’کلکتہ کے ہیرو‘ رنکو سنگھ کون ہیں؟

لکھنؤ سپر جائنٹس کی جیت اور ’ادب سے ہرانے‘ کی بازگشت

ان کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام رہی لیکن جیسوال نے 14 میچوں میں 48.08 کی اوسط اور 163.61 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 625 رنز بنائے۔ انھوں نے ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریان سکور کیں۔

اس کے ساتھ ہی جیسوال کے پاس اب آئی پی ایل کے کسی ایک سیزن میں کسی بھی ان کیپڈ کھلاڑی کے ذریعہ سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ انھوں نے 13 گیندوں پر آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنائی۔

Getty Imagesجیتیش شرما کو سینیئر کھلاڑیوں حمایت حاصل رہی ہےجیتیش شرما

پنجاب کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین جیتیش شرما کا گذشتہ 2022 کا سیزن متاثر کن رہا تھا۔ انھوں نے ٹیم کے لیے 12 میچ کھیلے۔ انھوں نے 29.25 کی اوسط اور 163.63 کے سٹرائیک ریٹ سے 234 رنز بنائے۔

رواں سال شرما نے نیچے کے نمبروں پر کھیلتے ہوئے اپنی بلے بازی کی صلاحیت سے ٹیم میں جوش پیدا کیا۔ انھوں نے آئی پی ایل کے رواں سیزن 2023 میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں 309 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ انھوں نے اپنی ٹیم کے لیے کچھ اہم اننگز کھیلیں۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن سے پہلے جیتیش شرما انڈین ٹی 20 ٹیم کا حصہ تھے لیکن انھیں پلیئنگ الیون میں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا۔

ان کی مستقل مزاجی اور بے خوف بلے بازی نے سابق کرکٹرز کو ٹیم میں ان کی شمولیت پر مجبور کر دیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں 60 سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے بعد 29 سالہ ودربھ ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے سید مشتاق علی ٹرافی، انڈیا کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں سنچری بنائی ہے۔

ان کے پاس قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کے لیے صحیح اسناد ہیں۔

Getty Imagesتشار دیش پانڈے نے مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےتشار دیش پانڈے

تشار 10 بار فائنل میں پہنچنے والی ٹیم چینئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے پچھلے سال کے آئی پی ایل کے بعد ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن میں انھیں چینئی سپر کنگز کے لیے صرف دو میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔

لیکن روان ایڈیشن تشار دیشپانڈے نے سری لنکا کے فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا کے ساتھ ایک مؤثر کامبو تشکیل دیا۔ اس سیزن میں سی ایس کے کے لیے تمام کھیل ميچز میں شریک رہے اور وہ مہیندر سنگھ کی کپتانی میں پھلے پھولے۔

بولر کے طور پر وہ خوفزدہ کرنے والے یا تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرنے والوں میں شامل نہیں ہیں، لیکن وہ اپنی صلاحیت کے مطابق منصوبے کے تحت بولنگ کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔

دیش پانڈے نے پہلے چند میچوں میں اچھی شروعات نہیں کی تھی اور اپنی لائن اور لینتھ میں غلطی کی تھی۔ لیکن ٹیم مینجمنٹ اور دھونی کی حمایت سے انھوں نے واپسی کی اور سی ایس کے کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

28 سالہ کھلاڑی آئی پی ایل کے رواں سیزن 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے اور آئی پی ایل کے تجربے کی بدولت وہ چند ماہ بعد ہونے والے ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کے لیے ایک مثالی آپشن ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More