اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بیگم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ ندا برقعہ پہنے اور نقاب کرے۔ جس پر ندا نے خاموشی کا اظہار کیا لیکن جب میزبان نے ندا سے پوچھا کہ کیا آپ اسر کی اس خواہش کو پورا کرنے کا سوچیں گی؟'
ندا نے کہا میں اللہ کے لیے کروں گی، شوہر کے لیے نہیں کروں گی۔
اسی شو میں یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگی اور کہا کہ علیزے مجھے معاف کردو، مجھ سے ایک بھنڈ ہوا تھا، مجھے شو میں تمہارا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔ نہ میں اس ڈرامے کا پروڈیوسر تھا اور نہ میں اس سیریل کا ڈائریکٹر تھا، اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے اور تمہیں ڈھیر سارا اور اچھا کام ملے، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو علیزے شاہ کی ضرورت ہے۔ میری سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک ساتھ دوبارہ کام کریں اور اچھا کام کریں، یہ مجھے وقت نے سکھا دیا ہے