ای او بی آئی کی پنشن میں بڑے اضافے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

وفاقی بجٹ میں ای او بی آئی کے پینشنرز کی ماہانہ پینشن کی رقم 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کیے جانے کا امکان ہے۔

جاری معاشی و مالیاتی بحران کی وجہ سے پینشن کی رقم 10 ہزار سے زائد نہیں بڑھائی جائے گی، فی الوقت پینشنرز کو 8500 روپے ماہانہ پنشن دی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ڈاکٹر جاوید شیخ نے بتایا ہے کہ رواں مالی کے اختتام تک ای او بی آئی کی کنٹری بیوشن کی مد میں وصولیاں مقررہ ہدف سے 30 فیصد بڑھ جائیں گی۔

ڈاکٹر جاوید شیخ نے بتایا کہ ادارے میں ریٹائرمنٹس کے بعد نئی بھرتیاں نہ ہونے سے ای او بی آئی صرف 40 فیصد افرادی قوت کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے۔

ای او بی آئی کے 90 فیصد پینشن کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں اور ای او بی آئی کے 4 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ پینشنرز کو ماہانہ 4ارب روپے سے زائد مالیت کی پینشن کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔

قومی ادارہ رجسٹرڈ عمر رسیدہ پینشنرز کو سالانہ پینشن کی مد میں مجموعی طور پر 52ارب روپے کی ادائیگیاں کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے نے تمام رجسٹرڈ پینشنروں کو باقاعدہ کارڈز جاری کیے ہیں جس کے ذریعے وہ کسی بھی شہر یا علاقے میں اے ٹی ایم مشین اور دیگر ایزی پیسہ سہولیاتی مرکز سے اپنی پینشن کی رقم باآسانی نکال سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More