مشہور فٹ بالر ابراہیمووِچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان،’ایک عہد تمام ہوا، شکریہ زلاتان‘

اردو نیوز  |  Jun 05, 2023

سویڈن سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹ بالر زلاتان ابراہیمووِچ نے کلب فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

زلاتان ابراہیمووِچ نے 41 برس کی عمر میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

فٹ بال کی ویب سائٹ ’گول ڈاٹ کام‘ کے مطابق اطالوی فٹبال کلب اے سی میلان کے سٹرائیکر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اتوار کو ہیلاز ویرونا کے خلاف اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے دوران 41 سالہ سٹرائیکر جذباتی نظر آئے اور انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کو یاد کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’جب پہلی مرتبہ ہم میلان آئے تو آپ نے ہمیں خوشیاں دیں، دوسری مرتبہ آپ نے ہمیں پیار دیا۔ میں دل کی گہراہیوں سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے مجھے کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہا۔ مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے میں گھر پر ہوں۔ میں ساری زندگی میلان کا فین رہوں گا۔ فٹ بال کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے لیکن آپ کو نہیں۔‘

ابراہیمووِچ نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز سویڈش کلب مالمو ایف ایف سے کیا۔ اس کے بعد وہ 2001 میں ڈَچ کلب ایجیکس میں ائے جہاں سے 2004 میں انہیں مشہور اطالوی کلب یووینٹس نے خریدا۔

یووینٹس کی جانب سے ابراہیمووِچ نے 70 میچز کھیل کر 23 گول کیے۔

Tears in everyone's eyes.

Zlatan is immense,

pic.twitter.com/ZiCwzdWTZB

— Lega Serie A June 4, 2023

2006 میں زلاتان کو اطالوی کلب انٹر میلان نے خریدا جہاں انہوں نے 88 میچز میں 57 گول سکور کیے۔

انٹر میلان کے بعد 2009 میں سپین کی لیگ لا لیگا کی ٹیم بارسلونا نے انہیں اپنی ٹیم میں لیا جہاں انہوں نے 29 میچز کھیل 16 گول کیے۔

2010 میں اے سی میلان نے سٹرائیکر کو اپنی ٹیم میں ’لون‘ پر لیا جس کے بعد انہوں نے 29 میچز کھیلے اور 14 گول کیے۔ اس سے اگلے برس وہ اے سی میلان میں مستقل طور پر آگئے جہاں انہوں نے مزید 32 میچز کھیل کر 28 گول کیے۔

وہ 2012 میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بن گئے۔ جہاں انہوں نے کلب کی 122 میچز میں نمائندگی کی جہاں انہوں نے 113 گول کیے۔

اپنے کیریئر کے 17 ویں سال میں انہوں نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی جہاں انھوں نے 33 میچز میں 17 بال گیند کو جال میں پھینکا۔

اس کے بعد 2018 میں زلاتان نے امریکی فٹ بال کلب ایل اے گیلکسی میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ 56 میچز کھیل کر 52 گول کرنے میں کامیاب رہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Zlatan Ibrahimović (@iamzlatanibrahimovic)

2018 میں ابراہیمووِچ 2020 میں ایک مرتبہ پھر سے اے سی میلان میں شامل ہوئے جہاں انھوں نے 64 میچز میں 34 گول کیے۔

Forever one of us @Ibra_official #SempreMilan pic.twitter.com/P990NX6pMk

— AC Milan (@acmilan) June 4, 2023

انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 637 میچز کھیل کر 405 گول سکور کیے۔

عظیم فٹبالر کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صحافی فیبریزیو رومانو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک عہد تمام ہوا۔ شکریہ زلاتان۔‘

End of an era.

Thanks, Zlatan.pic.twitter.com/wnqj9d3n9i

— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) June 4, 2023

ان کے کلب اے سی میلان نے ٹویٹ میں ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے مل کر تاریخ بنائی۔‘

Zlatan Ibrahimović has scored a goal in every year since 1999 and in every possible minute of a 90-minute match.

988 games573 goals32 trophies

At 41 years old, Zlatan finally retires. pic.twitter.com/ExUI59cZMY

— Squawka (@Squawka) June 4, 2023

ٹوئٹر ہینڈل سکویوا نے لکھا کہ ’ابراہیم زلاتان نے 1999 سے لے کر ہر میچ میں گول سکور کیا اور 90 منٹ کے ہر میچ میں انہوں نے ایک گول کیا۔ 988 میچز، 573 گول اور 32 ٹرافیاں۔ 41 سال کی عمر میں زلاتان بالآخر ریٹائر ہوگئے۔‘

گول اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’زلاتان ابراہیمووِچ جیسا کوئی کبھی نہیں آئے گا۔‘

There will never be another Zlatan Ibrahimovic pic.twitter.com/HQoHsyFQK1

— GOAL (@goal) June 4, 2023

ٹوئٹر ہینڈل ایلجاردینرو نے ان کے بارے میں تبصرہ کیا کہ ’جو کوئی بھی کہے، اس کی کوئی پرواہ نہیں، زلاتان ابراہیمووِچ کا بہترین ورژن انٹر (انٹر میلان) کے ساتھ تھا۔‘

سکینٹی ایس زیڈ این نے لکھا کہ ’زلاتان ابراہیمووِچ، ہمارے عہد کا عظیم ترین اور دلکش سٹرائیکر۔‘

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More