ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں انڈین ایجنٹوں نے ’شہید‘ کیا: نگراں وزیراعظم

اردو نیوز  |  Sep 22, 2023

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ’انڈین ایجنٹوں نے ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں شہید کیا۔ انڈیا کا یہ چہرہ مغرب پر بھی آشکار ہو گیا ہے ہم اتنا ہی کہیں گے کہ دیر آید درست آید۔‘

جمعے کو نیویارک میں سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’بلوچستان میں قتل و غارت میں انڈیا کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ ہمارے پاس کلبھوشن کی صورت میں شواہد موجود ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم مغرب کو طعنے نہیں دیں گے کہ ہم یہی کہا کرتے تھے لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ آپ بالکل درست سمجھ رہے ہیں۔ یہ جو خطرہ ہے اسے بھانپیں، سمجھیں اور روکنے کی تیاری کریں۔‘

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں بڑھتی ہوئی شدّت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہردیپ سنگھ معصوم تھا اس لیے اُسے شہید کہا۔‘

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے ہمارے اقدامات پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں کم آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کر رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی ،اسلامو فوبیا اورمعاشی بحالی کے حوالے سے اجلاس میں بات کی جائے گی۔ حکومتوں سے قطع نظر مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More