دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

حج سیزن میں وبائی امراض سے نمٹنے اور ان کیسز کی شناخت کے لیے جدید ترین وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال روایتی طریقوں سے آسان اور بہتر ہے جس سے امراض کے پھیلاو پر قابو پانے اور ان کے علاج میں سہولت ہوتی ہے۔ وبائی امراض کی جلد تشخیص سے اس پر قابو پانا اور اسے پھیلنے سے روکنا آسان ہو جاتا ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل، حارث رؤف نےمیں اہم اعزاز اپنےنام کر لیا

ڈاکٹر العبدالعالی نے کہا کہ وزارت صحت نے حج سیزن میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

حجاج کو بہتر سے بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز جمعہ 14جون سے ہو رہا ہے سعودی حکومت دوران حج وبائی امراض کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More