سانگھڑ، ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی لے جاکر مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی میں مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ میں زخمی ہونے والے اونٹ کو کراچی منتقل کررہے ہیں۔ نجی سماجی ادارے کی جانب سے مکمل علاج کرتے ہوئے زخمی اونٹ کی مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

اس حوالے سے سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More