روسی فضائی حملے میں یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ، 3 افراد بھی ہلاک

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2024

روس کے یوکرین پر فضائی حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ایک اور حملے میں پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے توانائی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی مغربی علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جب کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتحادیوں سے مدد کرنے کی اپیل کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More