عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر صورت اقدامات کرنے چاہئیں،میاں نواز شریف

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی سے ہونے والے مذاکرات سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔

فنانس بل 2024 :مجموعی طور پر 128 سفارشات پیش

اس موقع پر میاں نواز شریف نے بجٹ پر رہنماؤں کی رائے لی اور تجویز پیش کی ،اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

نوازشریف کے ملک بھر کے دوروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر صورت اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More